26 ستمبر، 2019 12:08 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83491540
0 Persons
عراقی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

نیویارک، ارنا – عراقی صدر نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران دو طرفہ اور تازہ ترین علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

"برہم صالح" اور ایرانی صدر کے درمیان یہ ملاقات نیو یارک اور یو این جنرل اسمبلی کے موقع پر ہوئی.
فریقین نے اس نشست میں ایران عراق تعلقات، علاقے کی سلامتی پر گفتگو کی.
واضح رہے کہ ایرانی صدر نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے خلیج فارس میں امن و سلامتی کے مقصد سے تمام پڑوسی ملکوں کو امن کے اتحاد اور ہرمز امن منصوبے میں شمولیت کی دعوت دی.
ڈاکٹر روحانی نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم ذمہ داری کے پیش نظر تمام ہمسایہ ممالک کو اس ضمن میں تعمیری تعاون کی پیشکش کرتے ہیں.
ایرانی صدر نے کہا ہے کہ «اتحادِ امید» کا اصل مقصد آبنائے ہرمز میں واقع تمام قوموں کی خوشحالی، ترقی اور سلامتی کو فراہم کرنا ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ صدر مملکت نے گزشتہ روز ہسپانوی، برطانوی، جاپانی اور پاکستانی وزرائے اعظم، جرمن چانسلر "انجیلا مرکل"، فرانس اور سوئٹرزلینڈ کے ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =