25 ستمبر، 2019 8:02 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83491345
0 Persons
 ایران اور آئرلینڈ کے صدور کی ملاقات

نیویارک، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر اپنے آئریش ہم منصب کیساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ڈاکٹر "حسن روحانی" اور "مایکل دی ہیگینز" نے باہمی تعلقات سمیت بین الاقوامی مسائل کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے بدھ کی رات اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خلیج فارس میں امن و سلامتی کے مقصد سے تمام پڑوسی ملکوں کو امن کے اتحاد اور ہرمز امن منصوبے میں شمولیت کی دعوت دی ہے.

ڈاکٹر روحانی نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم ذمہ داری کے پیش نظر تمام ہمسایہ ممالک کو اس ضمن میں تعمیری تعاون کی پیشکش کرتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جو ممالک خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے واقعات سے متاثر ہوتے ہیں، انھیں امن کے اتحاد اور ہرمز امن منصوبے میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں.

ایرانی صدر نے کہا ہے کہ «اتحادِ امید» کا اصل مقصد آبنائے ہرمز میں واقع تمام قوموں کی خوشحالی، ترقی اور سلامتی کو فراہم کرنا ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے گزشتہ روز سپین، برطانیہ، جاپان اور پاکستان کے وزرائے اعظم سمیت جرمن چانسلر "انجیلا مرکل" اور اپنے فرانس اور سوئٹرزلینڈ کے ہم منصبوں کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 4 =