ظریف نے 4+ 1 گروپ کے وزرائے خارجہ کی ہنگامی نشست کو تعمیری قرار دے دیا

 نیویارک، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران اور گروپ 4+ 1 کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہنگامی نشست کو تعمیری اور مثبت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ اجلاس نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر انعقاد کیا گیا۔

اس اجلاس میں شریک اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سمیت گروپ 4+1 بشمول چین، فرانس، جرمنی، روس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "فیڈرکا مغرینی" نے حالیہ تبدیلیوں کی روشنی میں ایران جوہری معاہدے کی تازہ تریں صورتحال کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ یہ اجلاس، ایران جوہری معادے کے مشترکہ کمیشن کے باضابطہ اجلاسوں کے فریم روک کے اندر نہیں تھا بلکہ اس اجلاس کا متبادل ہے جو وزائے خارجہ کی سطح پر انعقاد کیا گیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 6 =