25 ستمبر، 2019 3:04 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83490897
0 Persons
برطانوی تیل بردار جہاز کی رہائی کو حتمی شکل دی گئی: ایران

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ زیر حراست سمندری برطانوی تیل بردار جہاز "اسٹینا ایمپایر" کی رہائی کے عمل کو حتمی شکل دی گئی.

یہ بات "سید عباس موسوی" نے بدھ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس تیل بردار جہاز کی کچھ خلاف ورزیوں اور ماحولیاتی نقصان کا کیس ابھی بھی کھلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ، عدلیہ اور پورٹس اینڈ شپنگ تنظیم کی کوششوں سے برطانوی آئل ٹینکر جہاز کی رہائی کے عمل کو حتمی شکل دی گئی.
موسوی نے کہا کہ اس تیل بردار جہاز کے مالک اور کیپٹن نے تحریری وعدہ دے دیا کہ عدالت کے فیصلے کو منظور کرلیں گے.
واضح رہے کہ پاسداران اسلامی انقلاب نے 19 جولائی کو آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر stena impero کو بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کی بدولت اور صوبے ہرمزگان کے شپنگ اینڈ پورٹس کے ادارہ کی درخواست کی بناپر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق تحویل میں لیے گئے برطانوی آئل ٹینکر کو ساحل پر منتقلی کے بعد قانونی پروسس اور جائزوں کیلئے ہرمزگان کے شپنگ اینڈ پورٹس ادارہ کا حوالہ کر دیا گیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 8 =