50 ہزار افغان زائر ایران سے ہوتے ہوئے چہلم پیدل مارچ میں شرکت کریں گے

مشہد، ارنا - یہ توقع کی جارہی ہے کہ چہلم حضرت امام حسین (ع) کے موقع پر افغانستان سے 50 ہزار زائر ایران سے ہوتے ہوئے عراق کا سفر کریں گے.

یہ بات صوبے خراسان رضوی کے ادارے روڈ ٹرانسپورٹ کے ڈپٹی "جواد وحدتی فرد" نے بدھ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ افغان زائرین ایران کے سرحدی علاقے دوغارون گیٹ سے ملک میں داخل ہوں گے اور وہ روڈ ٹرانسپورٹیشن کے ذریعے خود کو چہلم کے عظیم مارچ تک پہنچائیں گے.
وحدتی فرد نے کہا کہ گزشتہ سال 30 ہزار سے زائد افغان زائرین نے ایرانی سرحدی علاقوں کے ذریعہ امام حسین (ع) کے اربعین پیدل مارچ میں شرکت کی.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 12 =