چابہار بندرگاہ عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرنے پر تیار

چابہار، ارنا - ایرانی وزیر مواصلات کے مشیر نے کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ اہم تذویراتی اور جغرافیائی پوزیشن کی حامل ہے اور یہ خطی اور بین الاقوامی سطح پر منفرد اور غیرمعمولی کردار ادا کرنے پر تیار ہے.

یہ بات "مرتضی باقری" نے منگل کے روز چابہار اور شہید بہشتی بندرگاہ کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے اور سڑک لینکس سے متعلق چابہار بندرگاہ کے ساتھ اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں.
باقری نے کہا کہ چابہار بندرگاہ ملک کی سب سے بڑی سمندری بندرگاہ کے طور پر حکومت کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔
انہوں ںے کہا کہ چابہار بندرگاہ کی مواصلاتی بنیادی ڈھانچے کی متوازن ترقی ایک اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی کی رضامندی سے ، قومی ترقیاتی فنڈ سے چابہار زاہدان ریلوے منصوبے کے لئے اچھی مالی امداد مختص کی گئی ہیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی، بھارتی اور افغان صدور نے گزشتہ دو سال میں چابہار ٹرانزیٹی باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردئے جس کے ذریعہ ایشیا کے جنوب مشرقی اور وسطی ایشیا کے ممالک، روس، قفقاز، بحیرہ عمان اور اینڈین اوشن کے تمام ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں کی سہولیات فراہم ہوگی.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 6 =