24 ستمبر، 2019 10:52 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83489735
0 Persons
بھارت کا ایران کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور

تہران، ارنا – بھارتی صوبے پنجاب کے وزیراعلی نے ایران اور بھارت کے درمیان صنعتی، زرعی، سیاحتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔

یہ بات امریندر سنگھ نے منگل کے روز بھارت میں تعینات ایرانی سفیر علی چگینی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ایران کے بعض صوبوں کے ساتھ صنعتی، زرعی اور سیاحتی شعبوں سمیت تجارتی تعلقات بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے بہارتی صوبے پنجاب اور ایران کے درمیان ثقافتی، تاریخی اور جغرافیائی مشترکات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کےساتھ باہمی کثیر الجہتی تعلقات بڑھانے پر تیار ہیں۔

اس موقع میں ایرانی سفیر نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ سرمایہ کاری، تجارت، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور زراعت، پانی کی منیجمنٹ، سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں باہمی معاہدے پر دستخط کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 17 =