ایران، غیرملکی دواساز کمپنیوں کی سرمایہ کاری کیلئے سنہری ملک قرار

تہران، ارنا - ایرانی وزیر صحت نے ملک کے خلاف امریکی پالیسی کی شکست کا ذکر کرتے ہوئے غیرملکی دواساز کمپنیوں کو کہا ہے کہ ایران، غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے ایک غیرمعمولی پوزیشن رکھتا ہے.

یہ بات سعید نمکی نے دوائیں اور متعلقہ صنعتوں کی 5 ویں نمائش(iranpharma) میں کہی.
انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے اہم پالیسی گھریلو پیداوار کی حمایت ہے.
نمکی نے مزید بتایا کہ سائنس کی بنیاد پر 1200 کمپنیوں کی طاقت اور علم پر انحصار کرنا ملک کی دوا ساز صنعت کے مستقبل کے لئے امید افزا ہوسکتا ہے۔
انہوں نے اس نمائش حصہ لینے والی غیر ملکی کمپنیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایک بڑی دوا ساز مارکیٹ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سنہری مواقع کی سرزمین ہے۔
انہوں نے امریکہ کی ناکام یکطرفہ پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب دنیا ٹرمپ کے خودغرض نظریات کے ساتھ مخالف ہےاور لوگ امام خمینی اور نیلسن منڈیلا جیسے افراد کے نظریات کو قبول کرتے ہیں.
قابل ذکر ہے کہ دوائیں اور متعلقہ صنعتوں کی 5 ویں نمائش(iranpharma) آج بروز منگل سے جمعرات تک تہران میں وا‍قع امام خمینی مصلی گراونڈ میں منعقد ہوتی ہے جس میں 30 ممالک کے 150 کمپنیوں شریک ہیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 6 =