24 ستمبر، 2019 10:58 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83488502
0 Persons
جوہری معاہدہ: یورپ وعدہ نبھانے میں ناکام رہا: ظریف

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے حالیہ مشترکہ بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ ممالک جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد اپنا وعدہ نبھانے میں ناکام رہے ہیں.

محمد جواد ظریف نے ٹویٹر میں اپنے ذاتی اکاونٹ میں کہا کہ 2018 کے مئی مہینے سے اب تک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے تین یورپی ممالک امریکی اجازت کے بغیر اپنے جوہری وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ امریکی من گھرٹ دعووں کو نہ دہرانا، ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرنا اس مسئلہ کا حل ہے.
انہوں نے ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدے سے متعلق یورپی ممالک کے دعوؤں کے جواب میں کہا کہ موجودہ معاہدے پر قائم رہنے سے پہلے کوئی نیا معاہدہ نہیں کیا جائے گا.
قابل ذکر ہے کہ ان تین یورپی ممالک نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں تہران سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے جوہری اور میزائل پروگراموں اور علاقائی امن مسائل پر مذاکرات کرے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 0 =