وزیر اعظم "عمران خان" نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر صدر "حسن روحانی" کے ساتھ ملاقات کی.
ایرانی صدر نے عمران خان کے حالیہ دورے تہران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد جاری رہے گا.
انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر پاکستانی وزیراعظم ساتھ ملاقات اور گفتگو پر اپنی مسرت کا اظہار کیا.
وزیراعظم پاکستان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرسکے.
عمران خان نے ماضی میں پاکستانی قوم اور حکومت کے لئے ایرانی امداد اور حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں تناو میں کمی کے لئے مشترکہ تعاون پر تیار ہیں.
انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے کشمیری عوام کیےحمایتی موقف کا شکریہ ادا کیا.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ