خطی اقوام کے امن کے پیغام کو عالمی برادری تک پہنچوں گا: صدر روحانی

نیویارک، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کردیا کہ وہ خطے کی تمام اقوام بالخصوص ایرانی عظیم قوم کے امن پسندانہ پیغام کو عالمی برادری تک پہنچائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے نیوریاک کے جان ایف کنڈی ایئرپورٹ کی آمد کے موقع پر کہی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ خلیج فارس میں بیرونی مداخلت کے خاتمے اور قیام امن سے متعلق خطے کی تمام اقوام بالخصوص ایرانی عظیم قوم کے پیغام کو عالمی برادری تک پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ممکلت، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے نیویارک کے دورے پر پہنچ گئے۔

انہوں نے "آبنائے ہرمز، امن کا منصوبہ" کی تجویز سے ایرانی عوام کے امن پسندانہ پیغام کو دنیا تک رسائی کیلئے مقامی وقت کے مطابق پیر کے دوپہر کو نیویارک کی "جان ایف کنڈی" ایئرپورٹ پر پہنچ گئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے علاوہ، اس اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم کیساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

صدر روحانی نے نیویارک روانگی سے پہلے مہرآباد ایئرپورٹ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس ایران کیخلاف ظالمانہ اور عدم انصاف پر مبنی اقدمات سمیت خطے کی پیچیدہ صورتحال کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا بہترین موقع ہے۔

*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 8 =