23 ستمبر، 2019 9:49 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83488052
0 Persons
امریکی وزیر خارجہ کا بیان بچگانہ ہے: ایران

تہران، ارنا-  ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ کی حالیہ ہرزہ سرائیوں پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پمپئو کا بیان بچگانہ ہے۔

"سید عباس موسوی" نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں "محمد جواد ظریف" کیخلاف امریکی وزیر خارجہ کی ہرزہ سرائیوں پر اپنے رد عمل کا اظہار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بس اتنا کہہ سکتے ہیں کہ پمپئو کا بیان بچگانہ ہے اور کوئی بات باقی نہیں رہ گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اتوار کے روز سی بی ایس نیوز چینل کیساتھ انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ سے متعلق ایرانی وزیر خارجہ کے بیانات سے غصے میں آکر اپنے آپ پر کنٹرول کھو بیٹھا اور کہا کہ میری سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ لوگ کیوں ایرانی وزیر خارجہ کے بیانات کو سن رہے ہیں۔ان کی بات کی اتنی حیثیت بھی نہیں کہ اس کا جواب دیا جائے۔

امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا تھا کہ ایرانی حکام جنگ کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کیساتھ مسائل کو سفارتی طریقوں سے حل کرنے کے درپے ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 2 =