23 ستمبر، 2019 8:02 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83487987
0 Persons
ایران میں زیر حراست برطانوی آئل ٹینکر کی رہائی

لندن، ارنا- برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران میں زیرحراست برطانوی آئیل ٹینکر "اسٹینا امپیرو" کو رہا کردیا گیا ہے۔

"حمید بعیدی نژاد" نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر حراست برطانوی آئل ٹینکر stena impero، عدالتی اور قانونی عمل کو مکمل کرنے کے بعد حراست سے رہا کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاسداران اسلامی انقلاب نے 19 جولائی کو آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر stena impero کو بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کی بدولت اور صوبے ہرمزگان کے شپنگ اینڈ پورٹس کے ادارہ کی درخواست کی بناپر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق تحویل میں لیے گئے برطانوی آئل ٹینکر کو ساحل پر منتقلی کے بعد قانونی پروسس اور جائزوں کیلئے ہرمزگان کے شپنگ اینڈ پورٹس ادارہ کا حوالہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جولائی کے اوائل کو ایران کے ہاتھوں میں حراست لینے والے جہاز کے تمام عملے کو بھی رہا کردیا گیاتھا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =