23 ستمبر، 2019 7:47 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83487965
0 Persons
ظریف کی اپنے جارجیائی اور آسٹرین ہم منصبوں سے ملاقات

نیویارک، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے نیویارک میں اپنے جارجیائی اور آسٹرین ہم منصبوں کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" جو نیویارک کے دورے پر ہیں، نے پیر کی رات اپنے جارجیائی ہم منصب کیساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ کیا۔

اس کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے آسٹرین ہم منصب "الکساندر شالنبرگ" کیساتھ بھی ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ سمیت یورپی ممالک کیجانب سے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عملی اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے نیویارک کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے دورہ نیویارک کے موقع پر فرانس، عمان، ڈنمارک اور پاکستان کے وزرائے خارجہ سمیت عالمی ریڈ کراس کمیٹی کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ظریف، دورہ نیویارک کے موقع پر اپنے دیگر ہم منصبوں کیساتھ ملاقات کریں گے اور ساتھ ساتھ صدر مملکت ڈاکٹر"حسن روحانی" کو بھی دیگر ممالک کے اعلی حکام کیساتھ ملاقاتوں میں ساتھ دیں گے۔

ایران وزیر خارجہ، اپنے روس ہم منصب "سرگئی لاوروف" کی قیادت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 یں اجلاس کی سائڈ لائن میں گروپ 4+1 کے وزرائے خارجہ کی سطح پر ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں بھی حصہ لیں گے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =