23 ستمبر، 2019 6:39 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83487883
0 Persons
پاک ایران وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے کیساتھ ملاقات کی۔

 تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" اور "شاہ محمود قریشی" نے اس ملاقات میں خطے میں قیام امن و استحکام سیمت علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان "عمران خان" جلد نیویارک میں ایرانی صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" کیساتھ ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی تبدیلیوں سے متعلق ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے نیویارک کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے دورہ نیویارک کے موقع پر فرانس، عمان، ڈنمارک کے وزرائے خارجہ سمیت عالمی ریڈ کراس کمیٹی کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 0 =