ایرانی صدر، اقوام متحدہ میں علاقائی امن کیلئے ایک منصوبہ لے کے آئیں گے: ظریف

نیویارک، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے جاپانی ہم منصب کیساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ صدر روحانی اقوام متحدہ میں علاقائی امن کیلئے ایک منصوبہ لے کے آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار نیویارک کے دورے پر آئے ہوئے "محمد جواد ظریف" نے اپنے جاپانی ہم منصب کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 اس موقع پر ظریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ باہمی تعاون بڑھانے کیلئے جاپان کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صدر روحانی جاپانی وزیر اعظم کی ملاقات کا خوشی سے انتظار کررہے ہیں۔

انہوں نے خطے میں کشیدگی اور رونما ہونے والے ابتر حالات کو جنگ پسندانہ رویوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران یمنی جنگ کو خاتمہ دینے میں تعاون پر تیار ہے۔

ظریف نے مزید کہا کہ ایرانی صدر ممکلت نے دورہ نیویارک کے موقع پر ایک نئی تجویز پیش کریں گے اور یہ تجویز آبنائے ہرمز میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ایک اتحادی کی تشکیل ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 7 =