23 ستمبر، 2019 2:46 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83487549
0 Persons
برطانوی آئل ٹینکر جلد رہا کردیا جائے گا: ایران

بندرعباس، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر حراست برطانیہ کے تیل بردار سمندری جہاز "سٹینا امپیرو" قریب مستقبل میں رہا کردیا جائے گا.

یہ بات ایرانی جنوبی علاقے ہرمزگان کے پورٹس اور سمندری معاملات کے ڈائریکٹر جنرل "اللہ مراد عفیفی پور" نے گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ برطانوی آئل ٹینکر 65 دنوں کے زیر حراست کے بعد جلد بندرعباس سے عالمی پانیوں کی طرف روانہ ہوگا.
عفیفی پور نے کہا کہ ایرانی عدلیہ اور پورٹس اینڈ شپینگ تنظیم، ایران کے زیر حراست برطانوی آئیل ٹینکر کے حوالے سے فیصلہ کر رہی ہیں.
واضح رہے کہ پاسداران اسلامی انقلاب نے 19 جولائی کو آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر stena impero کو بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کی بدولت اور صوبے ہرمزگان کے شپنگ اینڈ پورٹس کے ادارہ کی درخواست کی بناپر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق تحویل میں لیے گئے برطانوی آئل ٹینکر کو ساحل پر منتقلی کے بعد قانونی پروسس اور جائزوں کیلئے ہرمزگان کے شپنگ اینڈ پورٹس ادارہ کا حوالہ کر دیا گیا ہے۔
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =