23 ستمبر، 2019 9:54 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83486663
0 Persons
ایرانی صدر نیویارک روانہ ہوگئے

تہران، ارنا – ایرانی صدر "حسن روحانی" اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے74ویں اجلاس میں شرکت کے لئے پیر کے روز نیویارک روانہ ہوگئے.

صدر روحانی بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں علاقائی اور عالمی تبدیلیوں سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے مواقف پر تقریر کریں گے.
ایرانی صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے علاوہ سینئر ایگزیکٹوز، میڈیا کے ماہرین اور امریکی خارجہ پالیسی کے ماہرین کے ساتھ ملاقاتیں اور گفتگو کریں گے.
صدر روحانی نیویارک کے دورے کے موقع پر بعض عالمی میڈیا کے ساتھ گفتگو اور جنرل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے.
ایرانی صدر مملکت جنرل اسمبلی کی نشست میں موجود مختلف ممالک کے اعلی حکام، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور عالمی تنظیموں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔
حسن روحانی 26 ستمبر کو ملک واپس آئیں گے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 4 =