صدر روحانی نے ایرانی نئے تعلیمی سال کے آغاز کی گھنٹی بجائی

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں نئے تعلیمی سال (1398-99 ہجری شمسی) کا آغاز آج بروز پیر سے ہوا جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں واقع لاکھوں اسکلوں اور کالجوں میں پہلے دن کی گھنٹی بج گئی.

نئے تعلیمی سال کے آغاز کی ایک خصوصی تقریب صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' کی موجودگی میں تہران میں واقع خدیجہ کبری کالج برائے خواتین میں منعقد ہوئی.
اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے کالج کی گھنٹی بجائی.
ایران میں تعلیمی سال 1398-99 کے آغاز میں لاکھوں طالب علم سرکاری اور غیرسرکاری اسکولوں میں علم کے حصول میں شامل ہوں گے.
ایک کروڑ 44 لاکھ سے زائد ایرانی طالب علم نئے تعلیمی سال کے دوران زیر تعلیم ہوں گے.
23 ستمبر (1 مھر) کو ایران میں نیا تعلیمی سال شروع ہوا. اس دن کو یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے، اس موقع پر ایران کے مختلف شہروں میں واقع اسکولوں میں تقریبات ہوئیں.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 5 =