ایران اور فرانس کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

نیویارک، ارنا – فرانسیسی وزیر خارجہ نے نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کر کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا.

ژان ایو لودریان نے گزشتہ روز نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے باہمی تعلقات، بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر گفتگو کی.

ایرانی وزیر خارجہ نے نیو یارک کے قیام کے دوران عمان اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ اور بین الاقوامی ریڈ کراس کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کی.

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کی شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوگئے، ایرانی صدر بھی آج بروز پیر نیویارک کا دورہ کریں گے.

قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر بدھ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کریں گے

9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 10 =