22 ستمبر، 2019 8:28 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83486331
0 Persons
سربراہ عالمی ریڈ کراس کیمٹی کی ظریف سے ملاقات

نیویارک، ارنا- عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کیساتھ ملاقات کی۔

"محمد جواد ظریف" جو نیویارک کے دورے پر ہیں نے، اتوار کے روز "پیتر مائورر" کیساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی انسانہ دوستانہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ سربراہ ریڈ کراس کمیٹی نے اس سے پہلے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں انسانہ دوستانہ تعاون پر ایران مخالف امریکی پابندیوں کے بُرے اثرات پر بات چیت کی تھی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جمعہ کی رات کو نیویارک کے دورے پر پہنچ گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں حصہ لیں گے۔

ظریف، دورہ نیویارک کے موقع پر اپنے دیگر ہم منصبوں کیساتھ ملاقات کریں گے اور ساتھ ساتھ صدر مملکت ڈاکٹر"حسن روحانی" کو بھی دیگر ممالک کے اعلی حکام کیساتھ ملاقاتوں میں ساتھ دیں گے۔

ایران وزیر خارجہ، اپنے روس ہم منصب "سرگئی لاوروف" کی قیادت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 یں اجلاس کی سائڈ لائن میں گروپ 4+1 کے وزرائے خارجہ کی سطح پر ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں بھی جصہ لیں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 11 =