22 ستمبر، 2019 4:13 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83486065
0 Persons
عالمی کشتی مقابلوں میں ایران کی فتوحات جاری

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوانوں نے قازقستان میں منعقدہ 2019 عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے کامیابیاں حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق قازقستان کے شہر نور سلطان میں منعقدہ عالمی فری اسٹال کشتی مقابلوں میں ایران سے "بہنام احسان پور" نے 61 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنی ازبک حریف کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ان مقابلوں کے سلسلے میں ایران کے دیگر پہلوان "حسن یزادنی" نے بھی 86 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

اس کے علاوہ  گزشتہ روز میں بھی ایران سے "علیرضا کریمی" اور "یونس امامی" نے بالترتیب 92 اور 70 کلوگرام کے زمروں میں ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2019 عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں کا 19 سے 22 ستمبر تک قازقستان کے شہر نور سلطان میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

یہ مقابلے ٹوکیو میں منعقدہ 2020 اولمپک کے کوالیفائر مقابلے بھی ہیں۔
*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 14 =