22 ستمبر، 2019 1:34 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83485725
0 Persons
صدر روحانی کل نیویارک کا دورہ کریں گے

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت "حسن روحانی" اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے کل بروز پیر نیویارک روانہ ہوں گے.

صدر روحانی اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں علاقائی اور عالمی تبدیلیوں سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے مواقف پر تقریر کریں گے.

ایرانی صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے علاوہ سینئر ایگزیکٹوز، میڈیا کے ماہرین اور امریکی خارجہ پالیسی کے ماہرین کے ساتھ ملاقاتیں اور گفتگو کریں گے.

صدر روحانی نیویارک کے دورے کے موقع پر بعض عالمی میڈیا کے ساتھ گفتگو اور جنرل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے.

ایرانی صدر مملکت جنرل اسمبلی کی نشست میں موجود مختلف ممالک کے اعلی حکام، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور عالمی تنظیموں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

حسن روحانی 26 ستمبر کو ملک واپس آئیں گے.

یاد رہے کہ ایرانی صدر نے اتوار کے روز مسلح افواج کی شاندار پریڈ کی تقریب میں کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں علاقے، خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کی سلامتی کی فراہمی سے متعلق منصوبے کو پیش کریں گے.

9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 10 =