22 ستمبر، 2019 11:56 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83485466
0 Persons
ایرانی شہر ہندیجان سے ایک ٹن سے زائد منشیات برآمد

اہواز، ارنا – ایرانی جنوبی صوبے خوزستان کے شہر ہندیجان میں ایک ٹن اور 300 کلوگرام افیون پکڑ لی گئیں۔

یہ بات شہر ہندیجان کے گورنر "علی بویری" نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک کامیاب آپریشن کے دوران اس شہر میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک مسلح گروپ کو شناخت کے بعد گرفتار کرلیا گیا.
بویری نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک ٹن اور300 کلوگرام افیون کو اپنے قبضے میں لیا ہے.
تفصیلات کے مطابق، منشیات پکڑنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے.
اس شعبے میں ایران نے بڑی قربانی دی ہے بلکہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے ایران نے جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھائے.
ایران، پاکستان کے ساتھ پڑوسی ہونے اور افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے اسی لیے ایران کو منشیات کے خلاف لڑائی میں سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے.
اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 8 =