ایران دوست اور اسرائیل خطی ممالک کا دشمن ہے: ایرانی اسپیکر

بندرعباس، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران تمام خطی ممالک کے ساتھ دوست اور برادر ہے جبکہ صہیونی ریاست مسلمانوں کا اصل دشمن ہے.

یہ بات علی لاریجانی نے اتوار کے روز ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر ساحلی 'بندر عباس' میں ہفتہ دفاع مقدس کی39 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ایرانی مسلح افواج کی پریڈ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ فلسطینی نہتے اور مظلوم عوام سے دفاع کرنا ہمارا فرض ہے.

لاریجانی نے مزید بتایا کہ ایرانی مسلح افواج نے عراقی اور شامی اقوام کی حمایت کے ساتھ دہشت گردوں کی آنکھوں کو اندھا کر کے خطے میں داعش کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ، مسلح افواج کی تیسری پریڈ کی پرجوش تقریب آج کی صبح ہفتے دفاع مقدس کے آغاز کی مناسبت سے ایرانی اسپیکر کی موجودگی میں خلیج فارس کے پانیوں کے ساحل میں منعقد کی گئی.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کیخلاف عراق کی آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے پہلے ہفتہ کو ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کا نام دیا گیا ہے اور اسی ہفتے کی مناسبت سے ایرانی مسلح افواج کیجانب سے ہر سال شاندار فوجی پریڈ کے انعقاد سمیت دفاعی اور فوجی کے شعبے میں ملک کی نئی کامیابیوں کو حاضرین کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ 22 ستمبر کو بعث پارٹی کی عراقی حکومت کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف طویل جنگ مسلط کی گئی۔
یہ جنگ بیسویں صدی کی سب سے بڑی روایتی اور ویتنام جنگ کے بعد دوسری طویل ترین جنگ تھی۔
اس مسلط شدہ جنگ میں ایران کے دو لاکھ تیرہ ہزار افراد جاں بحق، چھ لاکھ بہتر ہزار زخمی اور چالیس ہزار جنگی قیدیوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔
اس دن کو دفاع مقدس ہفتے کا آغاز قرار دیا گیا ہے جو 22 ستمبر سے 28 ستمبر تک منایا جاتا ہے۔

9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =