اقوام متحدہ میں آبنائے ہرمز کے سلامتی منصوبے کو پیش کریں گے: صدر روحانی

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہم قریب مستقبل میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں علاقے، خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کی سلامتی کی فراہمی سے متعلق منصوبے کو پیش کریں گے.

ان خیالات کا اظہار "حسن روحانی" نے اتوار کے روز مسلح افواج کی شاندار پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے، خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کی سلامتی کو فراہم کرسکتا ہے اور خطے میں اجنبیوں کی موجودگی تیل، عالمی توانائی اور شپنگ کی سیکورٹی کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے.

روحانی نے کہا کہ امریکی فوج جہاں سرگرم تھی وہ خود کے ساتھ  بدامنی اور عدم تحفظ لائی مگر ایرانی مسلح افواج نے ہرجگہ میں سلامتی کو فراہم کیا.

انہوں نے تمام پڑوسیوں کے ساتھ دوستی تعلقات بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ ہم تمام ہمسایہ ممالک کا اعلان کرتے ہیں کہ ہم ان کی طرف دوستی اور بھائی چارہ کا ہاتھ بڑھاتے ہیں اور ان کی ماضی کی غلطیوں کو نظرانداز کرنے کے لئے تیار ہیں کیونکہ آج مسلمانوں کے دشمن سمیت امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست خطی صورتحال سے غلطی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں.

9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =