ایرانی مسلح افواج کی شاندار پریڈ کا انعقاد

تہران، ارنا – ہفتہ دفاع مقدس کی39 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی مسلح افواج کی شاندار پریڈ کا ملک بھر میں آغاز کیا گیا۔

ایرانی مسلح افواج کی شاندار پریڈ آج بروز اتوار ہفتہ دفاع مقدس کی 39ویں سالگرہ کی مناسبت سے تہران میں واقع بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار مقدس کے سامنے منعقد ہو رہی ہے جس میں جدید جنگی سامان سمیت ایران میں بنائی گئی دفاعی ٹیکنالوجی کو نمائش کے لئے پیش کیا جاتا ہے۔

مسلح افواج پڑید کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی، ایرانی آرمی کے سینیئر حکام خاص طور پر ایرانی مسلح افواج کے سربراہ "جنرل محمد باقری"، میجرل جنرل ''سید عبدالرحیم موسوی'، ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈر بڑیگیڈیئر جنرل "حسین سلامی' اور ایرانی پولیس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل 'حسین اشتری' شریک ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر' حسن روحانی اس تقریب میں خطاب کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق فوجی پریڈ کی تقریب کا ہفتہ دفاع مقدس کے پہلے دن میں انعقاد کیا جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کیخلاف عراق کی آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے پہلے ہفتہ کو ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کا نام دیا گیا ہے اور اسی ہفتے کی مناسبت سے ایرانی مسلح افواج کیجانب سے ہر سال شاندار فوجی پریڈ کے انعقاد سمیت دفاعی اور فوجی کے شعبے میں ملک کی نئی کامیابیوں کو حاضرین کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ 22 ستمبر کو بعث پارٹی کی عراقی حکومت کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف طویل جنگ مسلط کی گئی۔
یہ جنگ بیسویں صدی کی سب سے بڑی روایتی اور ویتنام جنگ کے بعد دوسری طویل ترین جنگ تھی۔
اس مسلط شدہ جنگ میں ایران کے دو لاکھ تیرہ ہزار افراد جاں بحق، چھ لاکھ بہتر ہزار زخمی اور چالیس ہزار جنگی قیدیوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔
اس دن کو دفاع مقدس ہفتے کا آغاز قرار دیا گیا ہے جو 22 ستمبر سے 28 ستمبر تک منایا جاتا ہے۔

9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =