21 ستمبر، 2019 8:27 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83484739
0 Persons
 ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

نیویارک، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے نیویارک میں اپنے عمانی ہم منصب کیساتھ ملاقات کی۔

"محمد جواد ظریف" جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے نیویارک کے دورے پر ہیں، نے ہفتہ کی رات کو سلطنت عمان کے وزیر خارجہ "یوسف بن علوی" کیساتھ ملاقات کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جمعہ کی رات کو نیویارک کے دورے پر پہنچ گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں حصہ لیں گے۔

ظریف، دورہ نیویارک کے موقع پر اپنے دیگر ہم منصبوں کیساتھ ملاقات کریں گے اور ساتھ ساتھ صدر مملکت ڈاکٹر"حسن روحانی" کو بھی دیگر ممالک کے اعلی حکام کیساتھ ملاقاتوں میں ساتھ دیں گے۔

ایران وزیر خارجہ، اپنے روس ہم منصب "سرگئی لاوروف" کی قیادت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 یں اجلاس کی سائڈ لائن میں گروپ 4+1 کے وزرائے خارجہ کی سطح پر ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں بھی جصہ لیں گے۔
*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 0 =