21 ستمبر، 2019 7:38 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83484690
0 Persons
 ایرانی پہلوان کی عالمی مقابلوں میں دوسری پوزیشن

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوان "علیرضا کریمی" نے قازقستان میں منعقدہ 2019 فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

قازقستان کے شہر نور سلطان میں منعقدہ 2019 عالمی فری اسٹائل مقابلوں میں ایران سے علیرضا کریمی نے 92 کلوگرام کی کیٹیگری میں امریکی حریف اور عالمی فاتح کیخلاف کھیلے جانے میچ میں 4-0 نتیجے کیساتھ شکست کھا کر دوسری پوزیشن کو حاصل کر لیا۔

 واضح رہے کہ کریمی نے اس سے پہلے  2015 عالمی کشتی مقابلوں میں ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا تھا اور اس کے علاوہ انہوں نے 2018 بین الاقوامی کشتی مقابلوں میں بھی تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2019 عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں کا 19 سے 22 ستمبر تک قازقستان کے شہر نور سلطان میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

یہ مقابلے ٹوکیو میں منعقدہ 2020 اولمپک کے کوالیفائر مقابلے بھی ہیں۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =