21 ستمبر، 2019 7:26 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83484674
0 Persons
ایران نے ایشیائی والی بال مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا- اسلاامی جمہوریہ ایران کی قومی والی بال ٹیم نے دارالحکومت تہران میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق کامیابی کے جھنڈے گاڑدینے والے ایرانی والی بال کھیلاڑی، آج بروز ہفتہ کو ایشیائی مقابلوں کے سلسلے میں آسٹریلیا کیخلاف میدان میں اترگئے۔

اس مقابلے میں ایرانی ٹیم نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے تین مسلسل سیٹوں میں بالترتیب 25- 14، 25-17 اور 25- 21 نتیجے کیساتھ آسٹریلیا کو شکست دے دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بیسیویں ایشیائی والی بال مقابلوں کا 13 سے 21 ستمبر تک ایرانی دارالحکومت تہران میں انعقاد کیا گیا۔

ایشیائی والی بال مقابلوں کی سب سے بہترین 8 ٹیمیں اولمپک کوالیفائر مقابلوں میں حصہ لے سکتی ہیں۔

اولمپک کوالیفائر مقابلوں کا جنوری مہینے میں چین میں انعقاد ہوگا اور ان مقابلوں کی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم ٹوکیو میں منعقدہ 2020 مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے  اپنے ایک پیغام میں دارالحکومت تہران میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں ایرانی قومی والی بال ٹیم کو چیمپئن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس شاندار کامیابی کے حصول کیلئے قومی ٹیم کے کھیلاڑیوں سمیت کوچز اور دیگر اراکین کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 1 =