21 ستمبر، 2019 6:25 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83484592
0 Persons
ایرانی پہلوان کی عالمی کشتی مقابلوں میں تیسری پوزیشن

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوان "یونس امامی" نے قازقستان میں منعقدہ عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 2019 عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں کا 19 سے 22 ستمبر تک قازقستان کے شہر نور سلطان میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

یہ مقابلے ٹوکیو میں منعقدہ 2020 اولمپک کے کوالیفائر مقابلے بھی ہیں۔

ان مقابلوں میں ایران سے یونس امامی نے 70 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنے برطانوی حریف کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ان مقابلوں کے سلسلے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دینے والے ایرانی پہلوان "علیرضا کریمی" 92 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل مرحلے میں کچھ دیر بعد عالمی فاتح امریکی حریف "جی دن کاکس" کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 16 =