21 ستمبر، 2019، 4:16 PM
News ID: 83484421
T T
0 Persons
ایران نے تیل تنصیبات پر سائبر حملوں کے دعوے کو مسترد کردیا

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے ملک کے تیل تنصیبات اور اہم بنیادی ڈھانچوں پر مبینہ سائبر حملوں کے دعووں کو مسترد کردیا ہے.

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عرب ذرائع ابلاغ کے دعوے کے برعکس ہمارے جائزوں کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل تنصیبات اور اہم بنیادی ڈھانچوں کو سائبرحملوں کا نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔

ایران کے صدراتی اسٹریٹجک مینجمنٹ سینٹر نے تمام ذرائع ابلاغ، نیوز ایجنسیوں اور سوشل میڈیا میں سرگرم کارکنوں سے مطالبہ کیا کہ ان جیسے خبروں کی اشاعت سے پہلے متعلقہ اداروں سے ان کی درستگی کو یقینی بنائیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج بروز ہفتہ کی علی الصبح کو ایک امریکی خبرسان نے ایران کی تیل تنصیبات پر سائبر حملوں کا دعوی کیا تھا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سید عباس موسوی" نے ایرانی تیل تنصیبات کو سائبر حملوں کا نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی تیل تنصیبات میں کام معمول کے مطابق جاری ہے۔
*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .