دفاع مقدس کی مناسبت سے ایرانی مسلح افواج کی شاندار پریڈ کا انعقاد ہوگا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں ایرانی مسلح افواج کی شاندار پریڈ کی تقریب کا انعقاد ہوگا۔

 رپورٹ کے مطابق فوجی پریڈ کی تقریب کا ہفتہ دفاع مقدس کے پہلے دن میں انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کیخلاف عراق کی آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے پہلے ہفتہ کو ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کا نام دیا گیا ہے اور اسی ہفتے کی مناسبت سے ایرانی مسلح افواج کیجانب سے ہر سالہ شاندار فوجی پریڈ کے انعقاد سمیت دفاعی اور فوجی کے شعبے میں ملک کی نئی کامیابیوں کو حاضرین کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔

ہفتہ دفاع مقدس کی 39ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی مسلح افواج کی شاندار پریڈ تہران میں واقع بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار مقدس کے سامنے منعقد ہوجاتی ہے جس میں جدید جنگی سامان سمیت ایران میں بنائی گئی دفاعی ٹیکنالوجی کو نمائش کے لئے پیش کیا جاتا ہے۔

مسلح افواج پڑید کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" اور ایرانی آرمی کے سینیئر حکام خاص طور پر ایرانی مسلح افواج کے سربراہ "جنرل محمد باقری" حصہ لیں گے۔

 یاد رہے کہ 22 ستمبر کو بعث پارٹی کی عراقی حکومت کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف طویل جنگ مسلط کی گئی۔

 یہ جنگ بیسویں صدی کی سب سے بڑی روایتی اور ویتنام جنگ کے بعد دوسری طویل ترین جنگ تھی۔

اس مسلط شدہ جنگ میں ایران کے دو لاکھ تیرہ ہزار افراد جاں بحق، چھ لاکھ بہتر ہزار زخمی اور چالیس ہزار جنگی قیدیوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

اس دن کو دفاع مقدس ہفتے کا آغاز قرار دیا گیا ہے جو 22 ستمبر سے 28 ستمبر تک منایا جاتا ہے.
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =