21 ستمبر، 2019 11:45 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83483753
0 Persons
ایران کی افغانستان میں خودکش حملے کی مذمت

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان کے شہر زابل میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی.

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے گزشتہ روز افغانستان کے شہر زابل میں کار بم حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی اور 40 افراد جان بحق ہوگئے، شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس غیرانسانی اقدام پر افسوس کا اظہار کردیا.

انہوں نے افغانستان کے اداروں میں بم دھماکوں اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں اضافہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سویلین خاص طور پر بچوں اور خواتین کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے کسی اقدام کی مذمت کی.

موسوی نے کہا کہ امید ہے کہ افغانستان کے مستقبل سے دلچسبی رکھنے والی تمام قوتیں، کو‏ئی غیر ملکی مداخلت کے بغیر افغانستان میں پرامن طریقوں کو اپناتے ہوئے موجودہ مشکل صورتحال پر قابو پاسکیں گی.

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے میں بھی کابل کے شہر پروان میں واقع امریکی سفارتخانے کے قریب، ہونے والے بم دھماکوں میں 24 افراد جان بحق ہوگئے.

9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 3 =