21 ستمبر، 2019 11:10 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83483661
0 Persons
حالیہ امریکی پابندیاں کوئی نئی بات نہیں: ایران

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف حالیہ امریکی پابندیاں کوئی نئی بات نہیں بلکہ یہ وہی ماضی کی پابندیوں ہیں جن کو دوہرایا جارہا ہے.

ترجمان دفترخارجہ سید عباس موسوی کے مطابق، امریکی حکام کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ پابندیاں ناکام پالیسی کی علامت ہیں اور ایسی منصوبہ بندی کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور ڈالروں کی ہتھیاروں میں تبدیلی کی وجہ سے دنیا میں امریکی ساکھ اور معیشت پر سوالات اٹھ رہے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکی حکام یہ سمجھیں گے کہ وہ دنیا کی واحد معاشی طاقت نہیں ہیں بلکہ آج دوسرے ممالک ایران کی مارکٹ اور یہاں کے معاشی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے پر عزم ہیں.
ترجمان کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ایرانی عوام ایک خودمختار اور امن پسند قوم ہیں جو باہمی احترام کی بنیاد پر دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے پر آمادہ ہیں
تفصیلات کے مطابق، امریکہ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ وہ ایران کے مرکزی بینک پر پابندیاں عائد کررہا ہے جبکہ ماضی میں بھی امریکی انتظامیہ نے ایرانی مرکزی بینک کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا تھا.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 8 =