21 ستمبر، 2019 9:08 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83483401
0 Persons
نیویارک میں جوہری معاہدے کی نشت متوقع ہے: ایران

تہران، ارنا - ویانا میں تعینات ایرانی مستقل مندوب نے کہا ہے کہ نیویارک میں وزرائے خارجہ کے درمیان جوہری معاہدے کی نشست منعقد ہونے کا قوی امکان ہے.

یہ بات "کاظم غریب آبادی" نے ہفتہ کے روز اسپوٹنک خبر رساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر وزرائے خارجہ کی سطح پر جوہری معاہدے کی نشست کا انعقاد ممکن ہے.
غریب آبادی نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورے نیویارک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں دوسرے وزرائے خارجہ موجود ہیں، ظریف اور ان کے درمیان ملاقات کا امکان زیادہ ہے.
ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" جو نیویارک کے دورے پر ہیں، کے مطابق،25 ستمبر کو وزرائے خارجہ کے درمیان جوہری معاہدے کی نشست کا انعقاد کیا جائے گا.
انہوں نے کہا کہ ایٹمی جوہری کے مشترکہ کمیشن میں امریکی موجودگی کے حوالے سے ہمیں کوئی تجویز نہیں دی گئی ہے تاہم ہم نے یہ بات بالکل واضح کردی ہے کہ مذاکرات کی میز موجود ہے اور وہ امریکہ تھا جس نے اس کو چھوڑ دیا.
ظریف نے مزید کہا کہ مذاکرات کی میز جوہری معاہدے کے اراکین اور وہ لوگ جو اپنے جوہری وعدوں پر عمل کر رہے ہیں، سے متعلق ہے.
انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ امریکہ ایک ہی وقت میں ایران کے خلاف معاشی جنگ کو جاری رکھے اور دوسری طرف سے مذاکرات کی میز پر آئے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 9 =