اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، ایرانی وزیر خارجہ نیویارک روانہ

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے آج بروز جمعرات نیویارک روانہ ہوگئے۔

ایرانی وزیر خارجہ اس اجلاس کے موقع پر اپنے کچھ ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور ایرانی صدر ڈاکٹر'حس روحانی' بھی پیر کے روز نیویارک کا دورہ کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس اس تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہوں کی موجودگی میں نیویارک میں منعقد ہوگا۔
اقوام متحدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روان سال میں عالمی رہنما، اس اجلاس کے مباحثوں میں شرکت کے علاوہ ، "موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی، صحت اور عالمی امن کے موضوعات  کے حوالے  سے کچھ نشستوں میں شرکت کریں گے۔
 9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 16 =