امریکہ کیساتھ ایک نیا معاہدہ پر دستخط کرنا ناممکن ہے: ایران

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اس وقت میںامریکہ کیساتھ ایک نیا معاہدہ پر دستخط کرنا ناممکن ہے۔

سید عباس موسوی نے آج بروز جمعرات نے 'العالم' ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی خارجہ پالیسی میں ایران کے بارے میں کچھ الجھن محسوس ہوتی ہے پھر ایسا لگتا ہے کہ فی الحال امریکہ کے ساتھ ایک نئے معاہدے پر دستخط کرنے کا امکان نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دو سال امریکیوں کے ساتھ مذاکرات کیے اور یہ امریکہ تھا جنہوں نے مذاکرات کی میز کو چھوڑ دیا۔

موسوی نے کہا کہ ایرانی میزائل طاقت ایران کی ریڈ لائن کا جزو ہے اور ایران اتنا طاقتور ملک ہے جو خود اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔

انہوں نے یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی قابل قدر کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم یمن کی انصاراللہ تنظیم سے اپیل کی ہے کہ مختلف سیاسی مذاکرات میں شرکت کرے۔

انہوں نے کہا کہ شامی سرکاری حکومت کی دعوت کے بغیر تمام غیر ملکی فورسز کے انخلا پر زور دیا۔

موسوی نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت جانتی ہے کہ ایران یا ایرانی افواج پر حملے کی صورت میں اس کو منہ توڑ جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 5 =