19 ستمبر، 2019 12:34 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83481998
0 Persons
ایران خطے میں امن و سلامتی کا منبع ہے: مندوب

لندن، ارنا - ویانا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے اماراتی اور صہیونیوں کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، خطے میں امن و سلامتی کا اصل مرکز ہے.

کاظم غریب آبادی نے گزشتہ روز بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کے سالانہ اجلاس میں متحدہ عرب امارات اور ناجائز صہیونی ریاست کے نمائندوں کی جانب سے ایران پر لگائے جانے والے من گھڑت الزامات کی شدید مذمت کی ہے.

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت، فلسطینی عوام اور مشرق وسطی کے دیگر ممالک کے خلاف اپنے سفاکانہ اور غیر انسانی رویے سے توجہ ہٹانے کی بھرپور کوشش کرتی ہے اور خطے میں پیدا ہونے والے بحران، عدم استحکام، مصائب اور غصے کا اہم عنصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مضحکہ خیز بات یہ ہے صہیونی ریاست جو ہتھیاروں کے عدم پھیلاو کے تمام معاہدوں کو نظر انداز کر کے ہر طرح مہلک ہتھیاروں کو پیدا کر رہی ہے اب وہ بے شرمی سے این پی ٹی معاہدے کے ایک رکن (ایران) کے پر امن جوہری پروگرام کی تنقید کرتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی جوہری ایجنسی نے اب تک بارہا ایران کی تمام جوہری سرگرمیوں کی شفافیت اور دیانتداری کی تصدیق کی ہے۔

غریب آبادی نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے سے عالمی برادری کی حمایت کے باوجود صہیونی ریاست اور کچھ ممالک اس کامیابی کو نقصان پہنچانے کےلیے تخریب کاری میں مصروف ہے۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی تیاری ترک کردے اور کوئی معطلی یا کسی پیشگی شرائط کے بغیر جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے میں شامل ہوجائے۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران نے واضح طور پر اس بات کا ظاہر کیا ہے کہ وہ خطے میں سلامتی اور استحکام کا ایک بہت بڑا عنصر ہے اور مختلف حالات بشمول بعض ممالک کی جانب سے حمایت ہونے والے دہشتگردوں سے لڑنے میں بہت تعمیری اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

غریب آبادی نے کہا کہ جوہری توانائی کا پرامن استعمال تمام حکومتوں کا ناقابل تردید حق ہے اور ایران کو بھی ایک پرامن جوہری پروگرام ہے۔

9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 6 =