18 ستمبر، 2019 3:40 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83481088
0 Persons
امریکہ، مذاکرات کی میز پر واپس آئے: ظریف کا مطالبہ

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آکر اپنے وعدوں پر عمل کرے.

یہ بات محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے ٹیم بی سے کچھ انتہاپسند افراد کے نکلنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حقیقت میں امریکہ اور صہیونی ریاست کی انتہا پسندانہ پالیسیاں ہمیشہ ناکام ہوں گی.
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی ہمیشہ مستحکم ہے اور ہم اپنی اس پالیسی کو جاری رکھ کر اپنے بین الاقوامی وعدوں پر عمل درآمد کریں گے.
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہمارے سپریم لیڈر نے فرمایا ہے کہ ''اگر دوسرے فریقین ہمارے ساتھ تعلقات برقرار کرنا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے اپنے وعدوں کو پورا کریں اور اگر امریکہ اپنی باتیں واپس لے، توبہ کرے اور جوہری معاہدے میں واپس آئے تب اس معاہدے کے باقی رکن ممالک کی موجودگی جو ایران سے بات چیت کرتے ہیں، اس میں امریکہ بھی شریک ہوسکتا ہے دوسری صورت میں ایرانی حکام اور امریکیوں کے درمیان نہ نیو یارک اور نہ ہی کسی اور جگہ کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہوں گے''.
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ حتی اپنے دستخط کا احترام نہیں کرتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ خطے کی حقائق کو فراموش کرنا چاہتا ہے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 4 =