18 ستمبر، 2019 1:31 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83480796
0 Persons
تیل تنصیبات پر حملہ، ایران کا امریکہ کو انتباہ

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی تیل تنصیبات پر حالیہ حملوں کے بعد امریکی حکام کے من گھڑت الزامات کے پیش نظر امریکی حکومت کو باقاعدہ طور پر انتباہ کیا ہے.

ایرانی دفترخارجہ کی جانب سے تہران میں قائم سوئس سفارتخانے جو امریکی مفادات کی نگہبانی کرتا ہے، کو اس حوالے سے ایک خصوصی مراسلہ دیا گیا ہے.

سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو دئے گئے اس انتباہی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایران حالیہ حملوں میں ملوث نہیں تھا اور اس حوالے سے امریکی صدر اور وزیر خارجہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اس کی پرزور مذمت کی جاتی ہے.
اسلامی جمہوریہ ایران نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اپنے خلاف کسی بھی ممکنہ ایکشن کا جواب فی الفور دے گا جس کے اثرات جارحیت کرنے والوں تک محدود نہیں ہوں گے.

یہ مراسلہ سرکاری طور پر پیر کے روز ٹرمپ کے ایران مخالف بیانات کے جواب میں تہران میں تعینات سوئس کے سفیر کو بھیج دیا گیا.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 5 =