مغربی میڈیا ایران سے متعلق حقائق کو نہیں دیکھاتا: ارنا چیف

تہران، ارنا - ایران کے قومی خبررساں ادارے (IRNA) کے سربراہ نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا بشمول امریکہ متعصبانہ سوچ اور سیاسی مفادات کی بنیاد پر اسلامی جمہوریہ ایران سے متعلق حقائق اور اس کی ترقی کو نہیں دیکھاتا.

یہ بات سید ضیاء ہاشمی نے بدھ کے روز ایران میں تعینات اٹلی کے سفیر کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران آج ہر شعبے میں بالخصوص سائنس، معاشی، ثقافتی اور سیاسی لحاظ سے ترقی کرچکا ہے تاہم مغربی میڈیا ان حقائق کو دیکھانے میں ناکام ہے.
انہوں نے ایرانی سماجی، ثقافتی، خواتین کی پوزیشن، اقتصادی اور سیاحتی صلاحیتوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اطالوی اور ایرانی میڈیا سمیت سرکاری خبر رساں ادارے دونوں ممالک کے عوام کی شناخت کے لئے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں.
ارنا چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کی سرکاری خبررساں ادارے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی، جامعاتی، میڈیائی اور سیاحتی شعبوں میں تعلقات کو فروغ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں.

ایران سے متعلق حقائق سنی ہوئی باتوں کے برعکس ہیں

اطالوی سفیر نے کہا کہ ہم نے 2005 کو پہلی بار کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا اور اس ملک کے حقائق سنی ہوئی باتوں سے مختلف ہیں اور جب سے سفیر کے طور اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرکے ان اختلافات کو اور دیکھا.
پرومہ نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اٹلی میں چین کے بعد ایرانی طلباء کی موجودگی سب سے زیادہ ہے.
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام تہذیب یافتہ اور ذہین ہیں، ہمیں امید ہے کہ دنیا کی قوموں سیمت اطالوی قوم ایران کے حقائق پر زیادہ سے زیادہ واقف ہو گی.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 6 =