18 ستمبر، 2019 9:26 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83480198
0 Persons
ایران اور فرانس کا جوہری تعاون کی توسیع پر تبادلہ خیال

لندن، ارنا - ایرانی ادارہ جوہری توانائی کے سربراہ نے ویانا میں فرانس کے جوہری توانائی کمیشن کے سربراہ کے ساتھ ایک ملاقات میں جوہری شعبے میں دوطرفہ تعاون کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا.

نائب ایرانی صدر "علی اکبر صالحی" نے گزشتہ روز ویانا میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی 63ویں جنرل نشست میں شرکت کے موقع پر فرانس کے جوہری توانائی کمیشن کے سربراہ "فرانسوا ژاک" کے ساتھ ملاقات کی.
صالحی نے اس سے پہلے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے عبوری سربراہ "کورنل فروتا" اور روس ایٹم کے سربراہ "آلکسی لیخاچف" کے ساتھ الگ لگ ملاقاتیں کی.
انہوں نے گزشتہ روز عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جنرل نشست میں جوہری معاہدے کے باقی رکن ممالک کے وعدوں پر عملدرآمد نہ کرنے کی تنقید کرتے ہوئے گزشتہ چند دہائیوں میں حاصل ہونے والی اہم سفارتی کامیابیوں کے خلاف امریکی یک طرفہ نقصان دہ اقدامات پر خبردار کیا.
ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ اس معاہدے کے رکن ممالک متفق ہیں کہ جوہری معاہدہ چند فریقی تعلقات میں ایک اہم موڑ اور ایک عالمی کامیابی ہے.
انہوں ںے مزید کہا کہ عالمی برادری کو دوسرے ممالک کے خلاف امریکہ کے غلطی اقدامات اور معاشی دہشتگردی کی مذمت اور روکنا ہوگا.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 6 =