ایشیائی والی بال مقابلوں میں ایران کی چین کیخلاف شاندار فتح

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والی بال ٹیم نے دارالحکومت تہران میں منعقدہ ایشائی مقابلوں میں چین کیخلاف کھیلے جانے میچ میں 3- 0 نتیجے کیساتھ کامیابی حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے والی بال کھیلاڑی، آج بروز منگل کو ایشیائی مقابوں کے سلسلے میں چین کیخلاف میدان میں اترگئے۔

اس مقابلے میں ایرانی کھیلاڑیوں نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے تین مسلسل سیٹوں میں بالترتیب 23-25، 18-25 اور 17-25 نتیجے کیساتھ چین کو شکست دے دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بیسیویں ایشیائی والی بال مقابلوں کا 13 سے 21 ستمبر تک ایرانی دارالحکومت تہران میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

ایشیائی والی بال مقابلوں کی سب سے بہترین 8 ٹیمیں اولمپک کوالیفائر مقابلوں میں حصہ لے سکتی ہیں۔

اولمپک کوالیفائر مقابلوں کا جنوری مہینے میں چین میں انعقاد ہوگا اور ان مقابلوں کی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم ٹوکیو میں منعقدہ 2020 مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 0 =