ایرانی آزادی ٹاور میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسب سے ثقافتی تقریب کا انعقاد ہوگا

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے آزادی ٹاور میں ہفتہ دفاع مقدس کی 39 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

ایران کے درالحکومت تہران میں واقع آزادی ٹاور کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ ہفتہ دفاع مقدس کی 39 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اس ٹاور میں مختلف شعبوں بشمول گروپ پینٹنگ نمائش، فوٹو گرافی ، فنکاروں کے ساتھ آرٹس ورکشاپ، مقدس دفاعی فلموں کی نمائش، فرنٹ اور وار فوٹو نمائش سمیت ایران عراق آٹھ سالہ جنگ کی یادوں سے متعلق مجاہدوں کی زبانی کہانی اور ان جیسے متعدد پروگراموں کی میزبانی کی جاتی ہے۔

 یاد رہے کہ 22 ستمبر کو بعث پارٹی کی عراقی حکومت کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف طویل جنگ مسلط کی گئی۔

 یہ جنگ بیسویں صدی کی سب سے بڑی روایتی اور ویتنام جنگ کے بعد دوسری طویل ترین جنگ تھی۔

اس مسلط شدہ جنگ میں ایران کے دو لاکھ تیرہ ہزار افراد جاں بحق، چھ لاکھ بہتر ہزار زخمی اور چالیس ہزار جنگی قیدیوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

اس دن کو دفاع مقدس ہفتے کا آغاز قرار دیا گیا ہے جو 22 ستمبر سے 28 ستمبر تک منایا جاتا ہے.
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 16 =