ایران اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے برطانوی ہم منصب کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" اور "دومینگ راب" نے اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران باہمی دلچسبی امور سے متعلق بھی بات چیت کی۔

 اس کے علاوہ دونوں فریقین نے علاقائی مسائل بالخصوص یمن کی تازہ ترین تبدیلیوں کا جائزہ بھی لیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ دنوں میں جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور اس کے نفاذ میں یورپی فریقین کی وعدہ خلافی کے جواب میں وعدوں کی معطلی کا تیسرا فیصلہ اٹھایا جس کے مطابق اب جوہری ترقی اور ریسرچ کے حوالے سے ایران کسی وعدے کا پابند نہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 1 =