ایرانی پہلوانوں کی عالمی کریگو رومن کشتی مقابلوں میں اعلی کار کردگی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوانوں "علیرضا نجاتی" اور "محمد علی گرائی" نے قازقستان میں منعقدہ عالمی گریکو رومن کشتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بعد دیگرے دو کانسی کے تمغے جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق قازقستان کے شہر نورسلطان میں منعقدہ عالمی گریکو رومن کشتی مقابلوں میں ایران سے علیرضا نجاتی نے 60 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنی ازبک حریف "المورات تاسمورادوف" کو 7- 5 نتیجے کیساتھ شکست دے کر اس ایونٹ کی تیسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

 اس کے علاوہ ایران کے دیگر پہلوان محمد علی گرایی نے 77 کلوگرام کی کیٹیگری میں آرمینیا کی حریف "کارپت چالیان" کو 9-6 نتیجے کیساتھ شکست دے کر ایک کانسی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی گریکو رومن کشتی مقابلوں کا 19 سے 22 ستمبر تک قازقستان کے شہر نورسلطان میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی گریکو رومن کشتی ٹیم نے مختلف گیٹیگریز میں 10 پہلوانوں کیساتھ ان مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 2 =