17 ستمبر، 2019 1:50 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83479240
0 Persons
ایران کی طالبان وفد کے دورہ تہران کی تصدیق

تہران، ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں قیام امن سے متعلق بات چیت کے لئے افغان طالبان کے ایک وفد کے حالیہ دورہ تہران کی تصدیق کی ہے.

یہ بات "سید عباس موسوی" نے منگل کے روز افغان طالبان کے دورے ایران کی تصدیق کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کے ایک وفد نے حالیہ دنوں میں تہران کا دورہ کرکے ایرانی حکام سے افغانستان میں تازہ ترین تبدیلیوں پر تفصیلی مذاکرات کئے.

 یاد رہے کہ گزشتہ سال ایڈمیرل علی شمخانی کے دورے افغانستان کے بعد طالبان کے ایک وفد نے ایران کا دورہ کرکے نائب ایرانی وزیرخارجہ ''سید عباس عراقچی'' کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی.

9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@


 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 10 =