17 ستمبر، 2019 12:46 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83479052
0 Persons
روس کا ایران کو لوکل کرنسی میں ادائیگی پر اتفاق

ماسکو، ارنا - روسی صدر نے کہا ہے کہ ایرانی ہم منصب حسن روحانی کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ روس، ایران کو لوکل کرنسی میں ادائیگوں میں اضافہ کرے گا.

یہ بات "ولادیمیر پیوٹن" نے گزشتہ روز اپنے ایرانی اور ترک ہم منصبوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے ایرانی صدر کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے صدر روحانی کے ساتھ توانائی، اقتصادی اور کاروباری شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی.
پیوٹن نے کہا کہ اس ملاقات کے دوران فریقین نے قومی کرنسیوں کے ساتھ ادائیگی کے نظام بڑھانے اور جوہری معاہدے کے تحفظ پر مذاکرات کیا.
انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدہ ایک بین الاقوامی سمجھوتہ ہے اور اس پر عملدرآمد کرنا باقی ہوگا اور اس معاہدے کا کوئی نعم البدل نہیں.
تفصیلات کے مطابق، ایران اور روس کے صدور نے گزشتہ روز ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں شام سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے درمیان سہ فریقی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کی.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 14 =