ایران روس تعاون میں دونوں عوام اور خطے کا فائدہ ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا - ایرانی صدر نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطحی رابطوں اور مشاورت میں ایران اور روسی عوام بالخصوص علاقائی قوموں کا فائدہ ہے.

ڈاکٹر روحانی نے گزشتہ روز ایران،روس اور ترکی کے درمیان پانچوین تین فریقی سربراہی اجلاس کے موقع میں روسی ہم منصب 'ولادیمیر پیوٹن' کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان علاقائی اور عالمی امور سے متعلق اعلی سطحی مشاورت سے دونوں عوام اور علاقائی مفادات کا حصول ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے ساتھ ساتھ ایران اور روس کے درمیان دفاعی اور جوہری کے شعبوں اچھے تعاون موجود ہے.

روحانی نے کہا کہ دونوں حکومتوں کے پختہ عزم کے ساتھ باہمی تعلقات اب پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکے ہیں.

انہوں ہے کہا کہ دونوں ممالک گزشتہ مہینوں میں تجارتی لیں دیں میں قومی کرنسیوں کا استعمال کیا ہے اور اس عمل کو جاری رکھیں گے.

روحانی نے کہا کہ ایران اور یوریشین یونین کے درمیان باہمی تعاون جو جلد نفاذ کیا جائے گا، مختلف اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ اور علاقائی تعاون کی ترقی کے لئے ایک بہت بڑا موقع فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے جنوبی علاقے سیریک میں تھرمل پاور پلانٹ اور بجلی سے اینچہ برون- گرمسار کی ریلوے لائن کو تعمیر کران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے ایک نئے دور کے آغاز کی علامت ہے.

روحانی نے کہا کہ ہم ایران میں روس کے نجی اقتصادی شعبے کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے.

انہوں نے کہا کہ امریکہ پوری دنیا میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے اور بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کو پامال کر رہا ہے تو ہمیں انفرادیت کے فروغ کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا.

انہوں نے مزید بتایاکہ کو‏ئی وجہ کے بغیر جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی کے بعد دوسرے فریقین خاص طور روس جوہری معاہدے کے بچانے کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا سکتا ہے.

انہوں نے ایران جوہری وعدوں میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دوسرے فریقین اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کریں تو ایران بھی اپنے وعدوں پر مکمل عمل کرے گا.

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت اتوار کے روزاپنے ترک ہم منصب کی سرکاری دعوت پر دورہ ترکی پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے تر ک ہم منصب "رجب طیب اردوان" کیساتھ ملاقات کی۔

9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =